کوئٹہ: کروڑوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کوئٹہ: (کرائم ڈیسک) کوئٹہ میں کسٹمز عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ضبط کر لیا۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق ان کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ائیر پورٹ روڑ پرایک ٹرک پر چھاپہ مار کر اس میں لدا ہوا بھاری مقدار میں غیر ملکی خشک دودھ،پلاسٹک بیگز، خمیرہ اوردیگرسامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔

پکڑے جانےوالے سامان کی مالیت 2 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں