لاہور میں اسکولز کی بندش کا فیصلہ مسترد

لاہور، اسکولز کی بندش کا فیصلہ مسترد

لاہور میں پرائیوٹ اسکولز مالکان کی تنظیم نے کورونا وائرس  کے باعث اسکولوں کی  بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔

نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال بھی انہی دنوں لاک ڈاؤن سے بچوں کا نقصان ہوا اور اب دوبارہ بچوں کا تعلیمی سال برباد کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ 45 فیصد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی عمارتیں کرائے پر ہیں اور 20 ہزاراسکول بند ہونے سے 7 ہزار اساتذہ بے روزگار ہوچکےہیں لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اسکولز مالکان کا کہنا تھا کہ انہیں مجبور کیا گیا تو وہ سڑکوں پر اسکولز لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں