ریسلر کا ریفری پر حملہ، تاحیات پابندی عائد

بھارت میں پہلوان ستیندر ملک کو ریفری پر حملہ کرنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے پہلوان نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری پر حملہ کر دیا تھا، انہیں گالیاں دیں اور تھپڑ بھی مارے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔

برمنگھم کامن ویلتھ کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے دوران یہ مناظر دیکھنے کو ملے جس نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ستیندر ملک کو آخری راونڈ میں 125 کلو گرام وزن اٹھانا تھا، جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کامن ویلتھ گیمز میں کولیفائی کرنے کے لیے ناکام ہو گئے.

شکست برداشت کرنے کی بجائے کھلاڑی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے ہی بین الاقوامی ریفری پر حملہ کر دیا۔ اس رویے کے بعد بورڈ نے ستیندر ملک پر تاحیات پابندی عائد کر دی، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کی بے ضابطگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اس لیے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں