ڈالرکی اونچی اڑان کو روکنے کے لئے وزیر اعظم متحرک

وزیر اعظم شہباز شریف ڈالر کے مقابلے میں گرتے روپے سنبھالنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مابین پیر کو زوم پر اجلاس ہوا جس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجوہات اور صورتحال پر قابوپانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
فوریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق اجلاس میں انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ تجارتی خسارہ ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض میں تاخیر کے باعث بھی صورتحال خراب ہوگئی ہے اس کے علاوہ سیاسی عدم استحکام اور اگلے ایک سال میں بھاری مالیت کے واجب الادا قرضوں سے بھی ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔
ملک بوستان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جب تک انٹر بینک میں ڈالرکی قدر کم نہیں ہوتی اوپن مارکیٹ میں کم نہیں ہوسکتی۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے گرے گا تو اوپن مارکیٹ میں ہم دو روپے گرا دیں گے۔انہوں نے کہ فری مارکیٹ کو ہم کنٹرول کرسکتے ہیں انٹر بینک کمرشل بینکوں کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تجویز دی کہ لگژری آْئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرکے 12ارب ڈالر کی بچت کی جاسکتی ہے اس کے ساتھ ترسیلات زر میں اضافے کے لئے بھی انہوں نے کئی تجاویز دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی فوریکس ایسوسی ایشن سے پیر کو ہونے والے اجلاس کے تسلسل میں منگل کو بھی اجلاس ہوگا جس میں فوریکس ایسوسی ایشن کے ارکان،ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے عہدیدار،گورنر اسٹیٹ بینک،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوں گیاجلاس میں صوتحال کا تفصیلی کاجائزہ لیا جائے گا اور تجاویز کو ختمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں