رواں ہفتے مہنگائی میں معمولی کمی انڈے، ٹماٹر، آلو، چینی، دودھ، دہی، آٹا مہنگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ہفتے مہنگائی میں ایک فیصد کمی، انڈے ، ٹماٹر، آلو ، چینی ، دودھ ، دہی ، آٹا مہنگا ہوگیا،لہسن ، مرغی ، پیاز ، گڑ ، دال مسور ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی،26اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ، 18 میں استحکام رہا۔ملک میں رواں

  1. ہفتے کے دوران 26اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ، 7میں کمی اور 18اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے احسا س اشاریوں کے مطابق ملک میں 51 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور رواں ہفتے مجموعی طورپر مہنگائی میں
    ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے 10.78فیصد ، ٹماٹر 7فیصد ، کیلے 3.83فیصد ، آلو 2.31فیصد ، چینی 1.74فیصد ، تازہ دودھ 1.37فیصد ، کپڑے 1.3فیصد ، دہی 1.12فیصد اور گندم کی آٹے کی قیمت میں 1.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن 6.64فیصد ، مرغی 2.96فیصد ، پیاز 0.91فیصد ، گڑ 0.69فیصد ، دال مسور 0.49فیصد ، ایل پی جی 2.31فیصد کمی ہوئی۔انڈوں کی اوسط قیمت 151روپے فی درجن سے بڑھ کر 168روپے فی درجن ، ٹماٹر 29روپے سے 31روپے فی کلوگرام ، کیلے 90روپے 93روپے فی درجن ، آلو38روپے سے 39روپے فی کلوگرام ، چینی 96روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 98روپے فی کلوگرام ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں