مجھے انوشکا سے ملانا بند کریں‘ رمشا خان

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان کو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کاپی کہا جاتا ہے اور اگر رمشا کے چہرے کے خدوخال پر غور کیا جائے تو دونوں میں واضح شباہت بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔تاہم اب اس حوالے سے رمشا خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے خود کو انوشکا سے ملانے پر بات کی۔

سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ وہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں کیوں کہ مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو مجھے رمشا خان کے طور پر جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی جس پر متعدد صارفین نے رمشا اور انوشکا کو ملتا جلتا قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں