31

پشاور، مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

 
پشاور، مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر  مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے  اعلامیے کے مطابق  پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفینس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

 ان مقامات میں لاک ڈاؤن آج شام 6 بجے سےنافذ ہوگا جبکہ ان آؤٹ انٹری بند رہے گی ۔

  اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کےکیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

  اعلامیے کے مطابق  متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں