سینیٹ میں بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہوئی، عمران خان

سینیٹ میں بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہوئی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایسے خرید و فروخت ہوئی جیسے بکرا منڈی میں ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام نے بھی نوٹس نہیں لیا۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی پشت میں چھرا گھونپا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پارلیمنٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تدفین کا بھی اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جتنی توجہ کیمرا ڈھونڈنے پر لگائی ہے، اس توجہ کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتانے پر لگادیتی تو یہ اب رو نہ رہی ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں