ٹرک سے ہیوی مشینری گرگئی، 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: ٹرک سے ہیوی مشینری گرگئی، 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی میں غنی چورنگی کے قریب چلتے ٹرک سے ہیوی مشینری ساتھ چلنے والی موٹر سائیکلوں پر گر گئی۔

بھاری مشینری گرنے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، جس فیکٹری کی مشینری تھی اس کے مالک کو پولیس نے طلب کرلیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق بلوچستان کے شہر چمن سے ہے اور تینوں کراچی میں شیر شاہ کے علاقے میں مزدوری کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں