سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 32ڈالرکے نمایاںکمی سے1704ڈالر ہوگئی جس کے
زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1928روپے کی کمی سے 89ہزار550روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1340روپے ہوگئی ۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو

اور برطانوی پاونڈ کی قدر میںکمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے157روپے سے بڑھ کر157.05روپے ہوگئی اور قیمت فروخت157.15روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے برقراررہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید187روپے سے گھٹ کر186روپے اور قیمت فروخت189روپے سے گھٹ کر187.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت220.30روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں