عامر خان کے بیٹے نے فلم میں انٹری کے لیے شخصیت ہی بدل لی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے فلم میں پہلی بار انٹری کے لیے اپنی شخصیت بدل لی۔چار دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان آج بھی بہترین اداکار سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ اْن کی فلمیں ہوتی ہیں۔ وہ فلموں کے ذریعےہمیشہ کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ اْن کی فلموں کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کردار کو بھرپور طرح سے نبھانے کے لیے نہ صرف انتھک محنت کرتے ہیں بلکہ جسم کو بھی کردار کے مطابق شکل دے

دیتے ہیں۔عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اْن کے بیٹے جنید خان بھی فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، طویل قامت بھاری جسم کے مالک جنید خان نے خود کو ایسا تبدیل کیا کہ دیکھنے والے بھی پہچان نہ سکے۔عامر خان اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی کے ریستوران گئے تھے وہاں سے باہر آتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں تاہم اس دوران انہوں نے چشمہ لگائے ایک شخص کو اپنے پاس بلا کر چہرے سے ماسک ہٹانے کا کہا۔ یہ مناظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے کہ یہ اور کوئی نہیں بلکہ عامر خان کے اپنے ہی بیٹے جنید خان ہیں جنہوں نے وزن بہت کم کرلیا ہے۔واضح رہے کہ جنید خان تھیٹر آرٹسٹ ہونے کی وجہ سے اداکاری میں پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب وہ فلم ”مہاراجہ” کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس فلم کو مشہور ہدایت کار سدھارتھ ملہوترا اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں