لبنان کے ساحل کے قریب مسافر کشتی حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

بیروت:(انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے ساحل کے قریب مسافر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی میں 60 افراد سوار تھے جبکہ 6 ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کو زندہ بچا لیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق 9 ایمبولینس جائے وقوعہ میں امدادی کاررائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ لبنان کی بندرگاہ تریپولی کے قریب پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں