
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے بادل برس پڑے، بارش کے بعد آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ملتان شہر اور گردو نواح میں ہلکی آندھی سے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ ترجمان میپکو کے مطابق بجلی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔