کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ؛ عمران خان

اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے ، سابق وزیراعظم کی مولانا شیرانی سے ملاقات میں گفتگو ۔۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان سے اسلام نطڑیاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علماء پاکستان کے مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی ، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مولانا خان محمد شیرانی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کےلیے بھی عمران خان کی کوششوں کی بھی تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اس کے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، عمران خان امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں ، آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی ، ملک و ملت کی سربلندی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں ، اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے ، کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اہلِ دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثۂ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں