صیہونی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں دہشت گردی، فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (انٹرنیشنل ڈیسک) صیہونی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے فجر کے وقت نمازیوں پر حملہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے صحن اور ہال میں ظالم فورسزکی جانب سے آنسو گیس، گولیوں اوراسٹن گرنیڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے مسجد کو نقصان پہنچا اور درجنوں افرا دزخمی ہو گئے۔

شیلنگ سے کئی نمازیوں کی حالت غیر ہو گئی، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسجد اقصیٰ کے حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں