ایک ایک ووٹ قیمتی ہے، احتیاط سے ووٹ ڈالیں، وزیراعظم کی سینیٹرز کو ہدایت

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) آج وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وزیراعظم ہاو ¿س میں دئیے گئے ظہرانے میں 44 سینیٹرز موجود ہوئے۔وزیراعظم عمران خان سے نو منتخب سینیڑز کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین کے لیے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔
ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔اتحادیوں نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا۔ کل تمام اراکان اپنی حاضری یقینی بنائیں۔وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے بھی آپ کے ساتھ تھے آئندہ بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی اراکین حکومت کا حصہ ہیں،آپ کا مشکور آپ نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا،اتحادیوں کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہوں۔
اتحادیوں کے تحفظات بہت جلد دور کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کل کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہے، کل تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔حکومتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک ایک ووٹ قیمتی ہے،احتیاط سے ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کا ووٹ ضائع نہیں ہونا چاہئیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹرز کو پنجاب ہاو ¿س میں ڈنر دیا جائے گا جس میں سینیٹرز کو ووٹ دینے کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔
۔واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اہم مرحلہ ہے ، شیڈول کے مطابق 12مارچ کو دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا جب کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی ، جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اور 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں