وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا

اسلام آبادجنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین کے لیے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دےد یا۔جس کے بعد ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر شبلی وزیر نے تصدیق کی ہے کہ مرزا آفریدی کو حکمران اتحاد کی جانب سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جنہوں نے اپنی جیت کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام(جے یو ا?ئی)ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے نامزد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عطائ الرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی موجود تھے۔ عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں، جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما بھی ہمارے پاس ا?ئے تھے، ا?پ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے چیئرمین سینیٹ کا ووٹ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں