وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

 وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز ظہرانہ

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی و اتحادی ارکان و سینیٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے سلسلے میں سینیٹرز وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نو منتخب سینیٹرز، پرانے سینیٹرز سمیت سنیئر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

ظہرانے سے قبل چیئرمین سینیٹ کی جانب سے انتخاب سے متعلق نمبرز گیم پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین کے لیے متوقع ناموں پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کےظہرانے کے بعد بی اے پی کے رہنما سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم سے اچھی نشست رہی ہے، ظہرانے میں کل کے الیکشن سے متعلق بات چیت ہوئی۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام لوگ متحد ہیں۔

دوسری جانب انوار کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسٹیٹس کی طاقتیں پاکستان کو ریورس لےجانا چاہتی ہیں، یہ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، کل کا الیکشن لینڈ مارک ہے۔

انوار کاکڑ کا کہنا تھا کہ بی اے پی ایک سیاسی جماعت ہے وہاں پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں