خود کو برگیڈیئر مقرب خان کا بیٹا ظاہر کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹرحالات) خود کو برگیڈیئر مقرب خان کا بیٹا ظاہر کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ملزم خود کو سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل یعقوب خان کا بھتیجا بھی ظاہر کرتا تھا

ملزم پاک آرمی کے دونوں افسران کا نام لے کر سادہ لوح شہریوں کی زمینوں پر قبضے کرتا ہے

ملزم اسد خان ترنول میں زمین پر قبضہ کی نیت سے گیا اور موقع پر موجود گارڈ کو اغوا کر لیا، مقدمہ

ملزم اسد اور محمد علی کے خلاف تھانہ ترنول میں پچھلے سال 28 ستمبر کو درخواست دی گئی

تھانہ ترنول پولیس نے ملزم اسد خان کے اثرورسوخ اور پاک آرمی سے جھوٹا تعلق ظاہر کرنے پر مقدمہ درج نا کیا

مدعی مقدمہ نے عدالت سے رجوع کیا اور 22 اے کی درخواست دائر کی

22 اے کی درخواست منظور ہونے کے باوجود تھانہ ترنول پولیس نے مقدمہ درج نا کیا

مدعی کی 22 بی کی درخواست منظور ہونے پر ملزم اسد خان اور سعد علی ( مالک ڈی 17 )کے خلاف قبضہ اور اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر نے جاری کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں