صوبائی وزیر راجا بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج

صوبائی وزیر راجا بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجا بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کردی۔

شہری محمد اسلم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔

درخوست گزار کا موقف تھا کہ راجا بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا تھا۔

ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔

اس موقع پر الطاف قریشی نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں