ٹھٹھہ، ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا، 16 افراد زخمی

ٹھٹھہ، ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا، 16 افراد زخمی

ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر لاٹھیاں چل گئیں، ڈنڈوں کے حملے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 افراد کو نازک حالت کے سبب کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دو برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور تین دن سے جاری کشیدگی کے بعد آج تصادم ہوگیا۔

دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں