70فیصد درآمدی گندم غیرمعیاری کھانے کے قابل کیسے بنایا جاتا ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے درآمدی گندم کے 70فیصد غیر معیاری ہونے کا دعویٰ کیاہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہونے کہاکہ مقامی قیمت سے کہیں گنا زائد قیمت پردرآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم انتہائی غیر معیاری ہے، امپورٹڈگندم میں70فیصد پاکستانی گندم ملا کر کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے، مہنگی گندم امپورٹ کرکے قومی خزانے اور صحت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت نے دوبارہ گندم امپورٹ کرنے کا ٹینڈر کیا ہے۔وزیرزراعت نے کہا کہ 2750روپے فی من کے حساب

سے گندم بیرون ملک سے منگو ائی گئی، وفاقی حکومت مقامی کاشتکاروں کو 2 ہزار روپے فی من دینے کو تیار نہیں ہے۔اسماعیل راہونے کہاکہ غیرملکی گندم کی روٹی کھانے کے قابل نہیں ہوتی، مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان گندم کاشت نہیں کررہے، خدشہ ہے ملک میں غذائی اجناس کا بحران پیدا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں