گردوں کے مرض سے آگاہی کا دن

گردوں کے مرض سے آگاہی کا دن

دنیا بھر میں آج گردوں کے مرض سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ملک میں گردوں کی بیماریوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہےجس کی وجوہات میں ذیابیطس، گردوں کی سوزش، پیشاب کی روانی متاثر ہونا ، خون کا آنا، سوجن اور ہائی بلڈ پریشر سرفہرست ہیں ۔

عالمی سطح پر ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو گردوں کے امراض سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے ۔

پاکستان میں جہاں بڑی عمر کے لوگ گردوں کے مرض کا شکار ہیں وہیں بچے بھی پیدائشی اور بعض معاملات میں پیدائش کے بعد مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے گردوں کی بیماری سے بچاؤ کے لیے کم نمک اور کم گھی والی غذا کا استعمال کیا جائے اور کم سے کم آٹھ گلاس پانی پینا اور روزانہ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں