حکومت سے کہا آپ کی طرف سے غیرسنجیدگی نظر آتی ہے، خالد مقبول صدیقی

حکومت سے کہا آپ کی طرف سے غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، ، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی آج ہمارے پاس آئے تھے، حکومت سے کہا آپ کی طرف سے غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، ہم نے حکومت سے کہا تھا جو ہم نے آپ سے وعدے کیے وہ تو پورے ہو رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا آپ کے وعدے پائپ لائن میں ہیں، ہم حکومت کا حصہ ہیں، گیلانی کو ووٹ دینے کی امید کم ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  حجت تمام کرنے  والے دن ہیں پھر جواز بھی نہیں رہ جائے گا کہ ان کے مطالبوں پر ساتھ دیتے رہیں، ہمارے بنیادی مطالبوں پر کچھ چیزیں طے ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چند دنوں میں کراچی سے متعلق صورت حال بہتر نظر آئے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی بقا ہے ورنہ حالات نے تو سب کو بڑا مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں