کون بنے گا نیا چیئرمین سینیٹ؟ فیصلہ کل ہوگا

کون بنے گا نیا چیئرمین سینیٹ؟ فیصلہ کل ہوگا

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کل ہوگا۔ سینیٹ میں اپوزیشن کے پاس 99 میں سے 51 ارکان اور حکومت کے پاس 47 ارکان ہیں۔

جماعت اسلامی کا ایک ووٹ اور ممکنہ طور پر بی این پی اور اے این پی کا ایک ایک ووٹ انتخابات میں اہم کردار کا حامل بن گیا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں