دوران پرواز پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے درمیان دھینگا مشتی، دانت اور بازو تڑوا بیٹھے

بیجنگ (این این آئی )چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ گذشتہ ماہ پرواز کے دوران مسافر طیارے میں پائلٹ اور ایک سینیر فلائٹ اٹینڈنٹ کے مابین ہونے والی دھینگا مشتی کی تحقیقات شروع کردیں ۔ اس واقعے میں ہاتھا پائی کرنے والے ہوائی جہاز کے عملے کے دونوں ارکان میں سے ایک کا بازو ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کے دانٹ ٹوٹ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ اس نے واقعے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔چینی شہری ہوابازی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہوا

بازی کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی واقعے سے “قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھگڑا 20 فروری کو ڈونگھائی ایئر لائن کے طیارے میں پرواز کے دوران شروع ہوا۔پائلٹ ٹوائلٹ سے باہر نکلا تو درجہ اول کا ایک مسافر اس کے باہر نکلنے کے انتظار میں کھڑا تھا۔ پائلٹ نے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوتاہی برتی ہے۔ مسافر کو ٹوائلٹ جانے سے قبل اپنی سیٹ پر انتظار کرنا چاہیے تھا اور یہ کام فلائٹ اٹینڈنٹ کا تھا۔اس پر دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں سے وار کیے جس کے نتیجے میں فلائٹ اٹینڈنٹ کا بازو ٹوٹ گیا جب کہ پائلٹ اپنے ایک دانت سے ہاتھ دھو بیھٹا۔یہ طیارہ شنگھائی کے قریب بندرگاہی شہر نانٹونگ چھوڑنے کے بعد اپنی منزل مرکزی شہر ژیان سے تقریبا 50منٹ کے فاصلے پر تھا۔ایک بیان میں ڈونگھائی ایئر لائنز نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفاظتی پروٹوکول کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دوران سفر آپس میں الجھنے والے دونوں عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں