سندھ میں کورونا سے مزید 6 اموات، 256 نئے کیسز

آج سندھ میں کورونا کے 256 نئے مریضوں کی تشخیص، 6 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9964 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4448 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 142 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 251673 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 3106622 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس کے بعد 260405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 4284 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3968 گھروں میں،11 آئسولیشن سینٹرز میں اور 305 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 274 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 256 نئے کیسز میں سے 129 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 52، کورنگی37، ضلع جنوبی 18، ضلع وسطی 12، ملیر 8 اور ضلع غربی میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مٹیاری 24، حیدرآباد 13،سانگھڑ 10، بدین 7، خیرپور، شکارپور اور لاڑکانہ 6۔6، دادو، نوشہرو فیروز اور قمبر 5۔5، گھوٹکی، جامشورو، ٹھٹھہ اور جیکب آباد 3۔3، ٹنڈو الہیار اور عمرکوٹ 2۔2، شہید بے نظیر آباد میں سے1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں