احسن اقبال نے حکومتی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا واحد راستہ بتادیا

احسن اقبال نے حکومتی چیئرمین سینیٹ کا واحد راستہ بتادیا

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کا واحد راستہ بتادیا۔

جیونیوز کے ’پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لیے حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہارس ٹریڈنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کے 47 اور اپوزیشن کے پاس 53 سینیٹرز ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ 47 ووٹ 52 یا 53 کیسے بن جائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کے 47 ووٹوں کا 53 بن جانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہارس ٹریڈنگ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت یہ کام بالکل اُسی طرح کرسکتی ہے جیسے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کیا 64 کو 50 کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس سے قبل مولانا عمران خان سیکرٹ بیلٹ کے نقصان پر درس دے چکے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ ایسی کونسی سائنس ہے جس سے عمران خان 47 ووٹوں کو 53 کرلیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جہاں ان کے مفاد کو زد پہنچتی ہے تو یہ فوراً ہی اصول کا جھنڈا اٹھالیتے ہیں، جہاں انہیں فائدہ نظر آتا ہے اصولوں کو گٹر میں پھینک دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں