آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، بابراعظم ٹاپ 3 سے باہر

دبئی ( آن لائن ) آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 2 درجے ترقی کے ساتھ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ دوسرے جب کہ بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، پاکستان کے سٹار بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک

درجے تنزلی ہوگئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبرپر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈر ڈسن 5ویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھٹے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل 7ویں، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 8ویں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 9ویں اور برطانوی کپتان این مورگن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں، کوئی پاکستانی بائولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، سب سے بہترین پوزیشن پر موجود قومی بائولر شاہین آفریدی کا 13واں نمبر ہے، آل رائونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں