کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا غبارے پر ایسا کیا لکھا تھاجسے دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد ( آ ن لائن ) مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے نامی جہاز نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا۔ جہاز پر ‘پی آئی اے’ لکھا دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کاانکشاف کیا گیا تھا ، تاہم بھارت کا دلچسپ جھوٹ اسی کی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا ، عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بھارت نے اپنا مذاق خود بنوا دیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کٹھوا میں ہیرانگر سیکٹر

کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔مقبوضہ کشمیر پولیس نے غبارے کو تحویل مں لے لیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹویٹس کیے جا رہے ہیں اور بھارت کا خوب مذاق بھی بنایا گیا جب کہ ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مذاق سے قطع نظر کیا ہمارے ریڈار نے اسے نہیں دیکھا،اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا اس کے بجائے اسے زمین پر اترنے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کبوتر آپ کے ڈویڑن بریگیڈز کے ساتھ چھیڑچھاڑ میں مصروف ہیں تب تک ہماری نئی بیلون بٹالین کو ہیلو کہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں