پنجاب کے اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب کے اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

 وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ کے اسکول 15 سے 28 مارچ 2021 تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گجرات، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ کے اسکول 15 سے 28 مارچ 2021 تک بند رہیں گے۔

مراد راس نے کہا کہ جہاں امتحانات ہورہےہیں وہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،  جبکہ  امتحانات ایس اوپیز کے ساتھ ہی ہوں گے، اور بچےصرف امتحان دینے کے لیے  اسکول آئیں گے۔

دوسری جانب آل پاکستان اسکولز فیڈریشن کےصدر کاشف مرزا نے وزیر تعلیم پنجاب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  امتحانات کے باعث اسکول مزید بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے۔

 کاشف مرزا نے کہا کہ مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسف کے مطابق اسکولز کی بندش سے 4 کروڑ پاکستانی طلبا کی تعلیم مستقل متاثر ہوئی۔

کاشف مرزا نے کہا کہ اقوام متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بینک کی  ایڈوائزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکول کھلے رکھے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں