بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں بھی پہنچ گئی اظہار یکجہتی پر بھارت سیخ ،انتہائی سخت قدم اٹھا لیا

نئی دہلی( آن لائن)بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر برطانیہ نے معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تو بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔برطانیہ کی جانب سے کسانوں سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہو گیا اور برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دہلی میںطلب کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے تاہم اب بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کر گیا۔برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔بھارتی کسانوں کی گونج

برطانوی پارلیمان میں بھی پہنچ گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر 90 منٹ تک بحث ہوئی۔ جس میں برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔برطانیہ کی جانب سے کسانوں سے اظہار یکجہتی پر بھارت سیخ پا ہو گیا اور برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دہلی میں طلب کر لیا۔ بھارت نے بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔لوک سبھا کے اجلاس میں بھی پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کا یہ کہنا کہ قوانین کسان کے مفاد میں ہیں، غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں