آئی سی سی کا ایک سینئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں پھنس گیا

دبئی(این این آئی) آئی سی سی کا ایک سینئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں پھنس گیا ۔بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیتکے انٹرویو کئے۔ابتدائی تحقیقات میں سینئر افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات سامنے آئے ہیں، فی الحال اس آفیشل

کو رخصت پر بھیجا آگیا ہے،مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں