ایف بی آر نے 60 ارب کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیا

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے60ارب روپے کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیاہے۔ایف بی آر نے ایک بیان میں انکشاف کیاہے کہ بیرون ملک سے 60 ارب روپے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان نے وصول کیے ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق 60 ارب روپے پاکستان میں 75 ہزار افراد کو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سے منتقل ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ان 75 ہزار میں سے 45 ہزار افراد ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، رقم کی منتقلی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 17 ہزار 9 سو 85 افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے

ہیں، 75 ہزار میں سے 12 ہزار 6 سو 18 افراد نان فائلر ہیں۔حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یہ رقم فری لانسر کنسلٹینسی اور اشیا کی فروخت پر ملیں، جس امریکی کمپنی سے رقوم بھجوائی گئیں اس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں نے بیرون ملک سے آمدن ظاہر نہیں کی، اب تک کی تحقیقات سے 10ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں