معروف کمپنی  کے بانی نے ایک تہائی دولت عطیہ کر دی

نیویارک(این این آئی)وڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق مشہور کمپنی زووم  کے چیف ایگزیکٹو ایرک یوان نے اپنا ایک تہائی سے زیادہ حصہ عطیہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے بیان میں کہاگیاکہ ایرک نے گذشتہ ہفتے تقریبا 1.8 کروڑ شیئرز عطیہ کر دیے۔جمعے کے روز کاروبار بند ہوتے وقت کی قیمت کی بنیاد پر ان شیئرز کی قیمت تقریبا 6 ارب ڈالر بنتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ بر س زوم پلیٹ فارم کی مانگ میں اضافے کے سبب اس کے شیئر کی قیمت 400% کے قریب بڑھ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایرک دنیا کے امیر ترین

افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے۔ ایرک 15.1 ارب ڈالر کی خالص دولت کے ساتھ فہرست میں 130 ویں پوزیشن پر آ گئے تھے۔ایران یوان چین میں پیدا ہوئے۔ سیلیکون ویلی منتقل ہونے سے قبل امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ان کی درخواست 8 مرتبہ مسترد ہوئی۔ایرک ماضی میں وڈیو کانفرنسنگ کے خصوصی گروپ کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں Zoom کمپنی قائم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں