وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی ٹیم کو آج طلب کرلیا۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس آج دن ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان کو الیکشن ریفارمز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اپنی ٹیم کو انتخابی اصلاحات میں ترمیم کے لئے بڑا ٹاسک دیں گے، اووسیز کو ووٹ کا حق، آئی ووٹنگ، الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔

بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں شفافیت لانے پر بھی اجلاس میں مشاورت ہوگی، ریٹرننگ آفیسرز، پریزائڈنگ آفیسرز اور انتخابی عملے کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعظم ایوان بالا، ایوان زیریں کے مختلف انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے پر بھی بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں