پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی  سرمایہ کاروں کے ایک کھرب52ارب2کروڑ روپے ڈوب گئے

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز منگل کو بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 828.15پوائنٹس کی کمی سے 44222.91پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ81.86فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئیجس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب52ارب2کروڑ71 روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.05فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس

ای100 انڈیکس 45130پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45ہزاراور44ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے43940پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس 44ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 828.15پوائنٹس کی کمی سے 44222.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس300پوائنٹس کی کمی سے18570پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی سے 30382پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر419کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے58کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ343میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںگرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب82ارب97کروڑ34لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب30ارب94کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںباٹا کے حصص کی قیمت102.83روپے کے اضافے سے 2132.85روپے اور سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت 43.12روپے کے اضافے سے 884روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز499روپے کی کمی سے 14ہزارروپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت163.33روپے کی کمی سے5926.67 روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں