بلوچستان سے کوئی شخص پیسے دے کر سینیٹر نہیں بنا، عبدالقادر

بلوچستان سے کوئی شخص پیسے دے کر سینیٹر نہیں بنا، عبدالقادر

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے نو منتخب سینیٹر عبدالقادر نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے کوئی شخص پیسے دے کر سینیٹر نہیں بنا۔

نو منتخب سینیٹر عبدالقادر نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی ایز آزاد نہیں ہیں کہ انہیں خریدا جاسکے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 7 ایم پی اے تھے جو مختلف گروپس میں تھے۔

انھوں نے کہا کہ یار محمد رند اپنے بیٹے کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ جو لوگ الزامات لگا رہے تھے آج مجھے مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تقسیم تھی جس پر ظہور آغا کو دستبردار ہونا پڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور بی اے پی کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوئی اور اس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ تھوڑا سا فرق پڑنے سے بھی سیٹ ضائع ہوسکتی تھی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے کوئی شخص پیسے دے کر سینیٹر نہیں بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں