لاہور کے تمام تھانوں میں کمیونٹی گائیڈرز تعینات

سی سی پی او لاہور کے حکم پر شہر کے تمام تھانوں میں کمیونٹی گائیڈرز تعینات کردیے گئے۔

کمیونٹی گائیڈرز کی تعیناتی کی افتتاحی تقریب تھانا قلعہ گجر سنگھ میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تھانوں میں اب اجنبیت کا احساس نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ گائیڈرز انہیں ایف آئی آر کے اندراج، گمشدگی رپورٹ، مقدمات کی تفتیش، حوالاتی سے ملاقات اور دیگر پولیس سروسز کے بارے مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ کمیونٹی گائیڈرز کے لیے بہترین آفیسرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے تھانا کلچر میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں