سونے کی قیمت کو گرہن لگ گیا ، مزید سستا ہو گیا

کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزارروپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالرکے اضافے سے1703ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافےسے1لاکھ 3ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت428روپے کے اضافے سے 88ہزار305روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1320روپے مستحکم رہی ۔دوسری جانب مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںمنگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ انٹر بینک

میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید157.05روپے سے گھٹ کر156.95روپے اور قیمت فروخت157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 185.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت 218روپے مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں