پی ڈی ایم نے عبدالغفور حیدری کو نائب چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کردیا

پی ڈی ایم نے عبدالغفور حیدری کو نائب چیئرمین کیلئے نامزد کردیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی آفر پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ حکومتی اتحاد کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔

اس آفر سے متعلق خود عبدالغفور حیدری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی جو اجلاس کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا کے سامنے کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں