حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان کا سیاسی میدان چئیرمین سینیٹ انتخابات کی وجہ سے خاصا گرم ہے۔اور یہاں پر آج انتہائی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔ حکومتی رہنما پرویز خٹ نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفوری حیدری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفوری حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہماری ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن جائیں۔
جب کہ مولانا عبدالغفوری حیدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا، صادق سنجرانی ہمارت چئیرمین ہیں ان سے ،لاقاتن ہوتی ہے ہے۔
کچھ نہیں کہہ سکتا کہ 12مارچ کو چئیرمین سینیٹ کون ہو گا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے جب کہ خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے ۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن سے قبل منظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل کے باعث یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں