ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال بند کردیا

کراچی : ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال بند کردیا

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں دوبارہ اضافے کے باوجود کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر مارچ 2020 میں این سی او سی اور آرمی کے ساتھ مل کر ایکسپو سینٹر میں فیلڈ آئسولیشن اسپتال قائم کیا تھا۔

اسپتال میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہے۔

ایکسپو سینٹر فیلڈ آئسولیشن اسپتال آج آرمی سے محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق فیلڈ اسپتال کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلی سندھ کے مشترکہ اجلا س کے بعد کیا جا ئیگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں