گوجرانوالہ احتجاج، گارڈ کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ احتجاج، گارڈ کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر زمینداروں کے احتجاج اور دفتر پر پتھراؤ ، توڑ پھوڑ کے بعد سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائے پاس کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر زمینداروں کے احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے سوسائٹی کے دفتر پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی ۔

اس موقع پر سیکیورٹی گارڈز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی جس سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں