الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ، جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔
تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست نامکمل قرار دی۔الیکشن کمشین آف پاکستان نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر حکومتی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے دیکھا گیا تھا ، اس ویڈیو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی ، علی حیدر گیلانی کی اس ویڈیو پر حکومتی رہنماو ¿ں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس بھی لیا۔
تاہم علی حیدر گیلانی کی اس ویڈیو میں کون کون سے کردار تھے اس حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آئیں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔
ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلدی آ جائے گا۔ صحافی نے ایم این اے فہیم خان سے سوال کیا کہ آپ دونوں نے کتنے پیسے لیے ؟ جس پر فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی ایم این اے فہیم نے کہا کہ جی ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ ہمارا دامن بالکل صاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں