اب آپ کی ضرورت ہے، آصف زرداری نے نواز شریف کو پاکستان بلا لیا

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے لانگ مارچ کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق صحافی عارف حمید بھٹی کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بہت سمارٹ چال چلی ہے۔انہوں نے نواز شریف کو پیغام بھیجا کہ آپ اور آپ کی بیٹی تو تلواریں لے کر اداروں کو ذبح کر رہے ہیں لیکن ہمیں کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کریں۔
لیکن کیا ہی بہتر ہو کہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے آپ پاکستان واپس آ جائیں۔آپ تو چار ہفتوں کے لیے باہر گئے تھے تو لانگ مارچ سے پہلے وطن واپس آ جائیں،آپ کے آنے سے لانگ مارچ بہت اوپر جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے پاکستان آنے سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے تو ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
اب ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کی حکومت گرائی جائے۔
۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال ان کی پاکستان واپس آنے کی خبریں چینلز اور اخبارات کے ذریعے آتی رہتی ہیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس وقت میاں نواز شریف کی جلد واپسی کے حوالے سے پارٹی سطح پر نہ تو کوئی سرگرمی ہے اور نہ ہی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئی ایسی ہدایت ہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے میاں نواز شریف علاج کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں اور وہ اپنے علاج کے بعد جب پاکستان آنے کا پروگرام بنائیں گے تو اس بارے میں عوام کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں