اعتماد کا ووٹ : ارکان کی تعداد 178 سے کم ثابت کرنے کیلئے اسپیکر نے چیلنج کردیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی تعداد 178 سے کم ثابت کرنے کیلئے اسپیکر نے اپوزیشن کوچیلنج کردیا ، اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد واقع پارلیمنٹ ہاو ¿س کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پورا میڈیا وہاں موجود تھا ہر کسی نے دیکھا کہ فیصل واوڈا اور میرے علاوہ اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے 178ارکان اسمبلی میں موجود تھے ، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
یاد رہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں موجود محسن داوڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جتنے لوگ قومی اسمبلی میں ظاہر کیے گئے اتنے لوگ ہاو ¿س میں موجود نہیں تھے اور میں اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہوں۔
محسن داوڑ نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے کہ کون کون قومی اسمبلی میں آیا ، کس کس نے ووٹ کا اندراج کروایا ، تمام ویڈیو فوٹیجز موجود ہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کون کہاں پر بیٹھا ہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد نے اپوزیشن کوچیلنج کردیا ، اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں