بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماو ¿ں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لیا گیا۔عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ الیکشن لڑا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے۔جمعے کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں عبدالقادر بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹ کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا تھا ، جس کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہورآغا کو جاری کیا گیا ، تاہم بعد ازاں پاکستان تحریک اںصاف کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کے بعد بطور ا?زاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی بڑی کاروباری شخصیت عبدالقادر کو سینیٹ انتخاب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت مل گئی تھی۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ عبدالقادر کے لیے ’پیراشوٹر‘ کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے ، کیوں کہ عبدالقادر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 2004ء سے بلوچستان سے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں جب کہ پیراشوٹر تو ایک عجیب لفظ ہے جو حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا گیا، اگر ا?پ سینیٹ کی تاریخ دیکھیں تو پھر ہر کوئی پیراشوٹر ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالقادر سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی ا?ئی اور بی اے پی کے مشترکہ امیدوار تھے لیکن پی ٹی ا?ئی کی جانب سے ان سے ٹکٹ واپس لینے کے بعد اب وہ بلوچستان سے بی اے پی کے ٹکٹ پر سینیٹ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، بی اے پی نے منظم طریقے سے انٹرویز کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ دیے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے سنٹرل ریجن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالقادر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس بندے کو راتوں رات ٹکٹ دیا گیا ، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کیا جواب دیں گے؟ عمران خان سے اپیل ہے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں