35

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 5 اموات، 140 نئے کیسز

خیبرپختونخوا میں آج کورونا سے 5 افراد کا انتقال، 140 نئے کیس رپورٹ ، محکمہ صحت

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 5 افراد کا انتقال ہوگیا۔ پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2118 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 140 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یوں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہزار 167 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 130 مریض صحتیاب ہوئے۔ 

اس طرح خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار 527 ہوگئی ہے۔ جبکہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ  شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 162ہوگئی ہے۔ پشاور میں کورونا سے1116 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں