بہتر پچز بنالیں، یہاں فاسٹ بولر کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے زبردست میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا ٹیسٹ مردہ پچ کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا اور اب کراچی ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی دو دن کے کھیل کے بعد زیادہ مختلف دکھائی نہیں دے رہا۔
البتہ ٹیسٹ سیریز کے درمیان پاکستانی تماشائیوں کے درمیان بھرپور جوش وجذبہ دیکھنے میں ملا اور وہ گراؤنڈ میں اپنے ساتھ مختلف قسم کے پوسٹرز اور بینرز لے کر آئے جن پر زبردست میمز بنائی گئی تھیں، خاص طور پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حال ہی میں جوش خطابت میں کی گئی غلطی نمایاں تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛ ٹھمکوں کے بعد ڈیوڈ وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا
ایک مداح کی جانب سے گراؤنڈ کے اندر بڑا پوسٹر لایا گیا جس میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور مچل اسٹار کی تصاویر موجود تھیں جب کہ ساتھ ہی لکھا تھا ’’ برائے مہربانی بہتر پچز بنائیں، ہمارے بولرز کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں‘‘۔
Match se zada to posters intersting
hein ?

Karachites not coming slow ??#AUSvPAK #PAKvAUS #PAKvsAUS pic.twitter.com/i6DK26tgjT

— hs memOn??? (@hs_memOn008) March 13, 2022

یہی نہیں ایک مداح کی جانب سے عثمان خواجہ کی جانب سے بھرپور اننگز کھیلنے کے بعد عثمان خواجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی تصاویر کا پوسٹر لایا گیا جس پر تحریر تھا ’’جو خواجہ پاکستان کے پاس ہونا چاہیے، خواجہ جو پاکستان کے پاس ہے‘‘۔
#AUSvPAK Yeah Even i can score a 100 on this pitch? @Saqibca @TheRealPCB pic.twitter.com/iYixr6A4ts
— Saqib baig (@Saqibba48202900) March 13, 2022

ایک مداح نے فرمائش کی کہ ہم یہاں ڈیوڈ وارنر کا ڈانس دیکھنے آئے ہیں اور میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں